ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا، عدالت نے آگاہ کردیا
ریفرنس کا فیصلہ جنوری 2025ء کے پہلے ہفتے میں سنائے جانے کا امکان ظاہر کردیا گیا
اسلام آباد ( 22دسمبر 2024ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کل اڈیالہ جیل کے بجائے احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوگی، احتساب عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کیا ہے کہ فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا بلکہ احتساب عدالت جی الیون سے نئی تاریخ دی جائے گی جب کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ جنوری 2025ء کے پہلے ہفتے میں سنائے جانے کا امکان ہے۔
(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا جو پیر کو سنایا جانا تھا، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں گزشتہ سال 27 فروری کو فرد جرم عائد کی گئی تھی جس کے بعد 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل تقریباً ایک سال مکمل ہوا اس دوران نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم گواہان سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی بیان ریکارڈ کروایا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں