مئی کے مجرموں نے اعترافی بیانات میں عمران خان کی فوج مخالف تقاریر کو ذمہ دار قرار دیدی

 

زمان پارک میں ٹریننگ دی گئی اور عمران خان کی آرمی مخالف تقاریر سے ہماری ذہن سازی ہوئی ، تقاریر کے ذریعے ہمارے ذہنوں میں فوج کیخلاف نفرت پیدا کی گئی، مجرمان کے اعترافی بیانات





راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2024)سانحہ 9مئی کے مجرموں نے اپنے اعترافی بیانات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فوج مخالف تقاریر کو ذمہ دار قرار دیدیا، پاک فوج کے ترجمان (آئی ایس پی آر)نے تمام مجرموں کے اعترافی بیانات جاری کر دئیے، اپنے اعترافی بیانات میں مجرموں نے پارٹی کے دیگر رہنماﺅں کے اکسانے کوبھی 9 مئی واقعہ کا ذمہ ارقرار دیا ہے، جناح ہاوس حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے شرپسند جان محمد خان کوجسے 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

اپنے اقرار جرم میں مجرم جان محمد خان نے اعتراف کیا کہ وہ جناح ہاوس پر حملے میں ملوث تھا اور اس نے ملٹری یونیفارم کی شرٹ پہن کر ویڈیو بنائی اور پھرشرٹ کو جلا دیا۔ پی ٹی آئی شدت پسند شان علی کو بھی 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مجرم علی شان نے بھی اپنے اقرار جرم میں کہا کہ عمران خان کی آرمی مخالف تقاریر سے میری ذہن سازی ہوئی۔

جب عمران خان کی گرفتاری ہوئی تو سیاسی رہنماو¿ں کے ورغلانے پر میں نے جناح ہاوس پر حملہ کیا۔میں نے جناح ہاوس میں جا کر توڑ پھوڑ کی۔اسی طرح پی ٹی آئی شر پسند داود خان کو جناح ہاوس حملے میں 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ مجرم داود خان نے بھی اپنے اعتراف جرم میں بتایا کہ میں نے یاسمین راشد اور حسان نیازی کے اکسانے پر جناح ہاوس پر حملہ کیا۔

تقاریر کے ذریعے ہمارے ذہنوں میں فوج کیخلاف نفرت پیدا کی گئی اس لئے میں اپنا جرم قبول کرتا ہوں۔9مئی کے واقعہ میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور شرپسند محمد حاشر کو 6 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے جس نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ میں نے 9 مئی کو جناح ہاوس پر حملہ کیا اور انقلاب کے نام پر لوگوں کو اکسایا اور ویڈیوز بنائیں۔

مجرم نے کہا کہ جناح ہاوس پر حملے کی منصوبہ بندی پہلے زمان پارک میں یاسمین راشد کی قیادت میں کی گئی۔مجرم محمد بلاول کو 2 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی جس نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ 9مئی کو پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر میں نے جناح ہاوس حملے میں حصہ لیا اور توڑ پھوڑ کی۔ پی ٹی آئی قیادت بشمول ڈاکٹر یاسمین راشد کی تقاریر سے میری ذہن سازی ہوئی۔

مجرم فہیم حیدر کو بھی 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جس نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے جناح ہاوس حملے کیلئے میری ذہن سازی کی۔ پی ٹی آئی کے شرپسند مجرم محمد عاشق خان کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جس نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ 9 مئی کو ہمیں پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے جناح ہاوس پر حملے کیلئے اکسایا گیا۔

میں جناح ہاوس میں داخلے ہوا اور وہاں کے سامان کو اٹھا کر ویڈیو بنوائی۔ ہمیں زمان پارک میں فوج کیخلاف حملے کیلئے ٹریننگ ملتی رہی۔ اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے شرپسند بابر جمال خان کو ایم ایم عالم بیس میانوالی پر حملے میں 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ مجرم بابر جمال خان نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ میں میانوالی بیس پر حملے میں ملوث تھا اور میں اپنا جرم قبول کرتا ہوں۔

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ٹانک ، سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت7 ہلاک

اصل قوت اسٹیبلشمنٹ ہے جو کسی صورت پی ٹی آئی کو رعایت دینے کو تیار نہیں