سانحہ 9 مئی ، ملٹری کورٹس نے 25مجرمان کو سزائیں سنا دیں

 

جناح ہاوس حملے میں ملوث جان محمد خان کو 10 سال، محمد عمران محبوب کو بھی 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ محمد احسان کو بھی 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے، فیلڈ جنرل مارشل کورٹ نے پہلے مرحلے میں25ملزمان کو سزائیں سنائیں ، آئی ایس پی آر





راولپنڈی( 21 دسمبر 2024)سانحہ 9مئی کے مجرمان کو ملٹری کورٹس نے سزائیں سنا دیں،فیلڈ جنرل مارشل کورٹ نے پہلے مرحلے میں25ملزمان کو سزائیں سنائیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئی ہیں اور ان میں 25 مجرمان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جناح ہاوس حملے میں ملوث جان محمد خان کو 10 سال، محمد عمران محبوب کو بھی 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ محمد احسان کو بھی 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث رحمت اللہ کو 10 سال قید۔

پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث انور خان کو 10 سال قید، بنوں کینٹ حملے میں ملوث محمد آفاق خان کو 9 سال قید اور چکدرہ قلعہ حملے میں ملوث داود خان کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جان محمد خان ولد طور خان - 10 سال قید بامشقت (جناح ہاوس حملہ) محمد عمران محبوب ولد محبوب احمد - 10 سال قید بامشقت (جناح ہاوس حملہ) راجہ محمد احسان ولد راجہ محمد مقصود - 10 سال قید بامشقت (جی ایچ کیو حملہ) رحمت اللہ ولد منجور خان - 10 سال قید بامشقت (پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملہ) انور خان ولد محمد خان - 10 سال قید بامشقت (پی اے ایف بیس میانوالی حملہ) محمد آفاق خان ولد ایم اشفاق خان - 9 سال قید بامشقت (بنوں کینٹ حملہ) داود خان ولد امیر زیب - 7 سال قید بامشقت (چکدرہ قلعہ حملہ) فہیم حیدر ولد فاروق حیدر - 6 سال قید بامشقت (جناح ہاوس حملہ) زاہد خان ولد محمد خان - 4 سال قید بامشقت (ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملہ) یاسر نواز ولد امیر نواز خان - 2 سال قید بامشقت (پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملہ) عبدالہادی ولد عبدالقیوم - 10 سال قید بامشقت (جناح ہاوس حملہ) علی شان ولد نور محمد - 10 سال قید بامشقت (جناح ہاوس حملہ) داود خان ولد شاد خان - 10 سال قید بامشقت (جناح ہاوس حملہ) عمر فاروق ولد محمد صابر - 10 سال قید بامشقت (جی ایچ کیو حملہ) بابر جمال ولد محمد اجمل خان - 10 سال قید بامشقت (پی اے ایف بیس میانوالی حملہ) محمد حاشر خان ولد طاہر بشیر - 6 سال قید بامشقت (جناح ہاوس حملہ) محمد عاشق خان ولد نصیب خان - 4 سال قید بامشقت (جناح ہاوس حملہ) خرم شہزاد ولد لیاقت علی - 3 سال قید بامشقت (ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملہ) محمد بلاول ولد منظور حسین - 2 سال قید بامشقت (جناح ہاوس حملہ) سیِعد عالم ولد معاذ اللہ خان - 2 سال قید بامشقت (پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملہ) لئیق احمد ولد منظور احمد - 2 سال قید بامشقت (آئی ایس آئی آفس فیصل آباد حملہ) علی افتخار ولد افتخار احمد - 10 سال قید بامشقت (جناح ہاوس حملہ) ضیا الرحمان ولد اعظم خورشید - 10 سال قید بامشقت (جناح ہاوس حملہ) عدنان احمد ولد شیر محمد - 10 سال قید بامشقت (پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملہ) شاکر اللہ ولد انور شاہ - 10 سال قید بامشقت (پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملہ)آئی ایس پی آر کے مطابق کچھ مقدمات قانون کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیلئے بھجوائے گئے جہاں مناسب قانونی کارروائی کے بعد ان مقدمات کا ٹرائل ہوا۔

13 دسمبر 2024 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے 7 رکنی آئینی بنچ نے زیر التوا مقدمات کے فیصلے سنانے کا حکم صادر کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 9 مئی 2023 کو قوم نے سیاسی طور پر بھڑکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اور جلاو گھیراو کے افسوسناک واقعات دیکھے۔ 9 مئی کے پرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ یہ پرتشدد واقعات پوری قوم کیلئے ایک شدید صدمہ ہیں۔

اس یوم سیاہ کے بعد تمام شواہد اور واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کی گئی اور ملوث ملزمان کے خلاف ناقابل تردید شواہد اکٹھے کئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائی ہیں۔ یہ سزائیں تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور مناسب قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد سنائی گئی ہیں۔ سزا پانے والے ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے تمام قانونی حقوق فراہم کئے گئے ہیں۔

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ٹانک ، سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت7 ہلاک

اصل قوت اسٹیبلشمنٹ ہے جو کسی صورت پی ٹی آئی کو رعایت دینے کو تیار نہیں