بشریٰ بی بی نے 9 مئی کے تمام 23 مقدمات میں خود کو عدالت کے سامنے سرنڈرکردیا
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اپنے وکلا کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت اے ٹی سی میں پیش ہوئیں، وکیل محمد فیصل ملک نے 23 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں
راولپنڈی( 21 دسمبر 2024) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 9مئی سمیت تمام 23 مقدمات میں خود کوعدالت کے سامنے سرنڈرکر دیا، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اپنے وکلا کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت اے ٹی سی میں پیش ہوئیں ۔ خصوصی عدالت کے جج کے کمرہ عدالت میں پہنچنے پر بشری بی بی کی درخواست ضمانت کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز ہوا، بشری بی بی کی گاڑی کو انسداد دہشت گردی عدالت کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔بشری ٰبی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک نے 23 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں۔ دریں اثناء بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔ سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کریں گے۔
(جاری ہے)
دوران سماعت استغاثہ کے گواہان کی شہادتیں قلمبند کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں16جنوری تک توسیع کر دی تھی۔
جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کیلئے درخواست پرسماعت کی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس 2 میں آج بشریٰ بی بی کی پیشی تھی۔ وکلاء نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔سپیشل ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے رپورٹ جمع کی تھی۔ بشریٰ بی بی کے خلاف نیب کے 2 کیس اور ایف آئی اے کا ایک کیس تھا۔عدالت نے کہا تھاکہ نئی درخواست میں بھی رپورٹ جمع کرائیں۔بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی تھی۔یاد رہے قبل ازیں اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع کی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی تھی۔عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع کی تھی۔ دوران سماعت ملزمان کی جانب سے جونیئروکیل عدالت میں پیش ہوئے تھے۔سماعت کے دوران جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا تھاکہ سینئر کونسل سینٹرل جیل اڈیالہ میں کیس میں مصروف ہیں آج پیش نہیں ہو سکتے تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع کرکے سماعت ملتوی کردی تھی۔
سزا ہو گی
جواب دیںحذف کریں