ملک میں 0.38 فیصد مہنگائی کی شرح بڑھنے پر15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
حالیہ ہفتے میں ٹماٹر، گھی، چینی سمیت پندرہ اشیاء مہنگی ہوگئیں، 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ ادارہ شماریات کی مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 دسمبر 2024ء ) ملک میں ٹیکسز بڑھنے آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث عوام پر مہنگائی کے شدید اثرات پڑے ہیں، جس کے باعث سالانہ بنیادوں پر شرح 4.64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ وار بنیادوں پر 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.38 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔رواں ہفتے 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریا ت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹماٹر 56.66 فیصد، لہسن 1.40فیصد، 2.5 کلو گھی کاٹن 0.95 فیصد اور 5 لیٹر کوکنگ آئل 0.79 فیصد جبکہ چینی 0.23 فیصد مزید مہنگے ہوگئے۔
(جاری ہے)
حالیہ ہفتے میں پیاز 4.16 فیصد، آلو 3.83 فیصد، انڈے 2.72 فیصد، دال چنا 0.98 فیصد، آٹا 0.76 فیصد اور کیلوں کی قیمتوں میں 0.56 فیصد کمی ہوئی۔
چند روز قبل ایک رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں مہنگائی کی شرح ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر واپس آگئی ہے۔ معاشی حالات میں بہتری کے ساتھ مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہوتی جارہی ہے، رواں سال پہلے 5 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 28.62 فیصد سے کم ہو کر 7.88 فیصد پر آگئی ہے، جبکہ نومبر 2024 میں شرح کم ہوکر4.9 فیصد پر آگئی۔ دوسری جانب پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں